کھیل

سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ سیمی فائنل، قومی ٹیم نے برازیل کو مات دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان نے پنالٹی ککس پر برازیل کو 3-1 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی، فائنل میچ پاکستان اور مصر کے درمیان کھیلا جائے گا

دوحہ میں جاری چوتھے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے برازیل کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور برازیل کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول نہ کرسکیں جس پر مقابلہ پنالٹی ککس تک پہنچا۔ پاکستان نے پنالٹی ککس پر برازیل کو 1-3 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان کا فائنل میں مصر سے مقابلہ ہوگا اور کچھ دیر میں یہ میچ کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تنزانیہ کو شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.