کھیل

پاکستان جونیئر لیگ، ڈیرن سیمی قذافی سٹیڈیم میں شائقین سے گھل مل گئے

ڈیرن سیمی نے ننھے فین کو اپنی کیپ بھی پہنائی، اس دوران کرکٹ فینز نے سیمی بھائی سیمی بھائی کے نعرے بھی لگائے

پاکستان جونیئر لیگ میں حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی قذافی اسٹیڈیم میں فینز میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سلفیاں لیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی پاکستان جونیئر لیگ کے میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان انکلوژر کے پاس چلے گئے اور فینز کے موبائل لے کر تصاویر بناتے رہے۔ ڈیرن سیمی نے ننھے فین کو اپنی کیپ بھی پہنائی، اس دوران کرکٹ فینز نے سیمی بھائی سیمی بھائی کے نعرے بھی لگائے۔ ڈیرن سیمی حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور ہیں، ٹیم کو آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حیدر آباد ہنٹرز پہلے ہی پاکستان جونئیر لیگ سے باہر ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.