کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ، نیدر لینڈ نے یو اے ای کو تین وکٹوں سے شکست دیدی

یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے 111 رنز بنائے جبکہ نیدرلینڈز نے112 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعد یو اے ای کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے 111 رنز بنائے، محمد وسیم 41 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، نیدرلینڈز کے بیس ڈی لیڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیدرلینڈز کا آغاز اچھا نہ تھا، 14 رنز پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد دیگر بیٹرز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ 76 کے اسکور پر ٹم پرنگل کا یو اے ای کے کپتان رضوان کے ہاتھوں کیچ چھوٹنا مہنگا پڑ گیا، نیدرلینڈز نے112 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ یو اے ای کے بولر جنید صدیقی 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راونڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راونڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.