کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے مات دیدی

19 اوورز کا کھیل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف15 ویں اوور میں حاصل کرلیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹ سے مات دے دی، میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لئے روکا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا جس کے بعد19 اوورز کا کھیل کردیا گیا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

آج میچ میں اوپننگ شان مسعود اور حیدر علی سے کروائی گئی اور قومی ٹیم نے مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ شان مسعود اور محمد وسیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے گئے، دونوں نے بالترتیب 39 اور 26 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ حیدر علی 18 ، شاداب 14 ، افتخار احمد 22 ، خوشدل صفر، آصف علی 14 اور محمد نواز10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ نسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 2 جب کہ لیام لیونگ اسٹون، کرس جورڈن ، سیم کورن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے 161 رنزکا ہدف 14 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ انگلینڈکی جانب سے ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، بین اسٹوکس نے 36 اور لیونگٹسن نے 28 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی نے 2 اوورز کیے، وہ 7 رنز کے عوض کو ئی وکٹ نہ لے سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.