کھیل

لیجنڈ بھارتی کپتان کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات، بابر اعظم کو تحفہ بھی پیش کیا

قومی کھلاڑیوں نے سابق بھارتی لیجنڈ کیساتھ تصاویر بھی بنوائی جبکہ سنیل گواسکر نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو اپنی کیپ تحفے میں پیش کی

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان سنیل گواسگر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کیپ تحفے میں پیش کی

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کمنٹری پینل میں شامل بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے برسبین میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ سنیل گواسکر کی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات ایک ڈنر پر ہوئی جس میں پاکستان ٹیم منجمنٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے سابق بھارتی لیجنڈ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی جبکہ سنیل گواسکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنی کیپ تحفے میں پیش کی، کپتان بابر اعظم لیجنڈ سابق بھارتی کپتان سے کیپ لے کر خوش ہو گئے۔ یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کر چکے ہیں اور انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ بابر آل ٹائم گریٹ بیٹر بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.