کھیل

ٹیم سے دور اور تنہاء رہنا کیسا لگا؟ شاہین شاہ آفریدی نے بڑا بیان داغ دیا

پہلی بار انجرڈ ہوا، ٹیم سے دور اور تنہا رہنا مشکل تھا، یہی سوچتا رہا تھا کہ مجھے واپس آنا ہے: قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹیم سے دور اور تنہاء رہنا کیسا لگا اس حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ بعد گراؤنڈ پر آکر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلی بار انجرڈ ہوا، ٹیم سے دور اور تنہا رہنا مشکل تھا، یہی سوچتا رہا تھا کہ مجھے واپس آنا ہے۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز مس کی مگر اب کافی پر جوش ہوں۔ خیال رہے کہ آج انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں شاہین بھی قومی اسکواڈ میں شامل تھے، انہوں نے2 اوورز کیے تاہم وہ 7 رنز کے عوض کو ئی وکٹ نہ لے سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.