کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ، سری لنکا نے یو اے ای کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

سری لنکا نے8 وکٹ پر152 رنز بنائے' ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے سلسلے میں کھیلے جانے والے چھٹے میچ کے دوران سری لنکا نے یو اے ای کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گیلونگ میں کھیلے گئے میچ یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی جانب سے نسانکا اور کوشل مینڈس نے 42 رنز کا آغا ز فراہم کیا۔ مینڈس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئیتو دنن جایا ڈسلوا اورنسانکا اسکور کو92 تک لے گئے، ڈسلوا 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پھر میاپن کارتھیک نے ہیٹرک بناکر سری لنکا کے رنز بنانے کی فتار کو روکا۔ سری لنکا کی جانب سے نسانکا 74 رنز بناکر نمایاں رہے، سری لنکا نے8 وکٹ پر152 رنز بنائے۔ یو اے ای کی جانب سے کارتیک نے تین اور ظہور خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم سری لنکن بائولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا اور ہسارنگا نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل یو اے ای کو اپنے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز سے شکست ہوئی تھی جب کہ سری لنکا کو نمیبیا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کل8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.