کھیل

پی ایس ایل سیزن8 ، ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے اس کیساتھ ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے سیزن 8 کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا، ڈیرن سیمی گزشتہ سیزن میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا کہ وہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے اس کے ساتھ ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں ڈیرن سیمی نے جس جوش و خروش سے پاکستان آکر فائنل کھیلا وہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ جڑنے پر ایک بار پھر خوشی محسوس کررہا ہوں ، پشاور زلمی میری فیملی ہے اور پی ایس ایل 8 کے لیے پرجوش ہوں۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ بطور کپتان پشاور زلمی کے لیے پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی جیتنا خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے، پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.