کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022، یو اے ای کے بیٹر نے چھکا لگا کر گینڈ سٹیڈیم سے باہر پھینک دی

ٹیل اینڈر بیٹر جنید صدیقی نے سری لنکن بولر چامیرا کو 109 میٹر کا چھکا مار کر گیند اسٹیڈیم سے باہر پھینک کر نیا ریکارڈ بنا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے سلسلے میں کھیلے جانے والے چھٹے میچ میں یو اے ای کے بیٹر نے 109 میٹر کا چھکا مار کر گیند اسٹیڈیم سے باہر پھینک دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 79 رنز سے ہرایا۔ گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ اوورز میں8 وکٹ پر 152 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم سری لنکن بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یو اے ای کی اننگز کے 17 ویں اوور میں ٹیل اینڈر بیٹر جنید صدیقی نے سری لنکن بولر چامیرا کو 109 میٹر کا چھکا مار کر گیند اسٹیڈیم سے باہر پھینک دی۔جس پر کامنٹیٹر بھی حیران دکھائی دیے۔یہ حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.