کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز کے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز ' ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 122 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی، ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ کے دوران ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور زمبابوے کے صرف 72 رنز پر 5 کھلاڑی آٹ ہوگئے۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 19ویں اوورز میں 122رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیزکے الزاری جوزف نے16 رنزدے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جیسن ہولڈر نے 12 رنز دے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل گروپ اسٹیج کے مرحلے میں ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اپ سیٹ شکست دی تھی جب کہ زمبابوے نے آئرلینڈ کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.