کھیل

فیفا ورلڈ کپ کی کامیابی کا سہرا کس کے سر سجے گا؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

اسٹاک بروکر جوکھیم کلیمنٹ نے 2022ء فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کو قرار دے دیا ہے، شائقین حیران و دنگ رہ گئے

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی کامیابی کا سہرا کون سی ٹیم کے سر سجے گا؟ پہلے دو مرتبہ پیشگوئی کرنے والے انسان نے ایک بار پھر بڑی پیشگوئی کر کے تھرتھرلی مچا دی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اسٹاک بروکر جوکھیم کلیمنٹ اس سے قبل بھی 2014ء میں جرمنی اور 2018ء میں فرانس کے ورلڈکپ جیتنے کی درست پیشگوئی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کچھ دن قبل یہ پیشگوئی کی تھی کہ 2022 کے فٹبال ورلڈکپ کی فاتح ٹیم ارجنٹینا ہوگی۔ اگر ان کی بات درست ہوتی ہے تو ارجنٹینا 1986 کے بعد پہلی بار عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوگا۔ انہوں نے یہ پیشگوئی ناٹنگھم یونیورسٹی کے ایک ریاضیاتی ماڈل کی بنیاد پر کی ہے جس میں کسی ملک کے اقتصادی اور موسمیاتی عناصر جیسے جی ڈی پی، آبادی اور درجہ حرارت کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ اس ماڈل میں یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کسی ملک میں اسپورٹس انفرا اسٹرکچر کیسا ہے اور فٹبال کھیلنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تعداد کتنی ہے۔

جوکھیم کلیمنٹ کے مطابق ارجنٹینا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں اسپین جبکہ فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپئن بنے گا مگر انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ نتائج کا انحصار قسمت پر بھی ہوتا ہے اور گروپ اسٹیج کے مقابلوں کی پیشگوئی کے لیے امکانات پر انحصار کیا گیا ہے۔ البتہ اگر ان کی پیشگوئی درست ثابت نہیں ہوئی تو انہوں نے اپنا دفاع پہلے سے تیار کرلیا ہے۔ ان کے بقول ‘میں مالیاتی سروسز فراہم کرنے والی صنعت کے لیے 20 سال سے کام کررہا ہوں اور یہ جانتا ہوں کہ پیشگوئی غلط ہونے پر جواز کیسے تلاش کرنے ہیں’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.