کھیل

وسیم اکرم نے صدر اے سی سی جے شاہ کے بیان پر دیا ایسا جواب کہ مخالفین کی بولتی بندہو گئی

بھارت پاکستان کو کرکٹ کھیلنے سے متعلق ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، پاکستان میں دس پندرہ سالوں سے کرکٹ نہیں ہوئی : وسیم اکرم

سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کے بیان پر پھٹ پڑے اور ایسا جواب دیا کہ مخالفین کی بولتی بند ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو کرکٹ کھیلنے سے متعلق ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، پاکستان میں دس پندرہ سالوں سے کرکٹ نہیں ہوئی جس کے بعد اب ٹیمز نے آنا شروع کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ سیاسی محاذوں پر دونوں ملکوں کے درمیان کیا ہورہا ہے لیکن چونکہ میں ایک کھلاڑی رہ چکا ہوں ، ایکسپرٹ بھی ہوں لہذا میرا خیال ہے کہ لوگوں کے درمیان رابطے ضروری ہیں، اگر آپ نے یہ کہنا ہی تھا تو آپ کے لیے ضروری تھا کہ آپ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کو فون کرتے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بٹھاتے ، اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا۔ سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ یوں نہیں کہا جاتا کہ بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی چونکہ ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو میزبانی کے لیے چنا ہے لہذا اب بھارت کا انکار نہیں بنتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.