کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعدویسٹ انڈین کپتان کا بیان سامنے آگیا

ہم نے اپنے مداحوں مایوس کیا ' یہ یقینی طور پر تکلیف دہ ہے' میں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس سے میں نے اپنے ساتھیوں کو مایوس کیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے ویسٹ انڈین کپتان کا بیان سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کپتان نکولس پورن نے کہا کہ ‘ہم نے اپنے مداحوں مایوس کیا ۔ یہ یقینی طور پر تکلیف دہ ہے۔ میں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس سے میں نے اپنے ساتھیوں کو مایوس کیا’ ۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ بھی بیٹنگ کے لیے سازگار تھی لیکن ہمارا اسکور کافی نہیں تھا۔، ہم نے اچھی پچز ہونے کے باوجود اس ٹورنامنٹ میں عمدہ بیٹنگ نہیں کی۔ 145 رنز بناکر بولرز کے لیے ہدف کا دفاع کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ویسٹ انڈین کپتان نے آئرلینڈ کی ٹیم کو سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئرش ٹیم نے آج شاندار کارکردگی دکھائی۔ واضح رہے کہ ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ۔ آئرلینڈ نے 147 رنز کا ہدف 15 گیندیں پہلے پورا کر کے ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے آٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.