کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ‘ انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈکو113 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلینڈ نے ہدف 18.1 اوورز میں حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز بنائے، پوری افغان ٹیم19.4 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 32 اورعثمان غنی 30 رنزبناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی افغان بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ نجیب اللہ نے 13 اور رحمان اللہ نے 10 رنزبنائے، عظمت اللہ 8 ، حضرت اللہ 7 اور محمد نبی 3 رنزبناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کررن نے 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے 113 رنزکا ہدف 18.1 اوورز میں حاصل کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے19،جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے18،18 رنز بنائے، ہیری بروک 7 اور بین اسٹوکس 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لیام لیونگسٹن نے 21 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور معین علی 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کی جانب سے فضل فاروقی، مجیب الرحمن، راشد خان، فرید احمد اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شاندار شکست دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.