کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا، موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

میلبورن میں اتوارکو بارش کے امکانات میں کمی 'مقامی وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک کے اب 30 فیصد امکانات رہ گئے ہیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم اب میلبورن کے موسم میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن میں اتوارکو بارش کے امکانات میں کمی آرہی ہے اور مقامی وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک کے اب 30 فیصد امکانات رہ گئے ہیں، شام سات بجے سے دس بجے تک بارش کے امکانات 50 فیصد رہ گئے ہیں جب کہ رات گیارہ بجے بارش کے ستر فیصد امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل اتوار کی بارش کے امکانات 90 فیصد تھے اور آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم میلبورن میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد مطلع بالکل صاف ہوگیا جس کے بعد پاک بھارت ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا جو کہ اس سے قبل مشکل نظر آرہا تھا۔

خیال رہے کہ پاک بھارت میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہونا(آسٹریلوی وقت شام 7بجے)ہے، میچ مکمل سولڈ آؤٹ ہے، ایم سی جی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے جب کہ اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں۔ روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس میچ کی لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.