کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنائے جبکہ بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف 20 اوورز کی آخری بال پر حاصل کرلیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق اننگز کے آغاز پر ہی نسیم نے کے ایل راہول کو 4 رنز پر آؤٹ کیا، اس کے بعد حارث رؤف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادیو کو 15 رنز پر پویلین لوٹایا۔ اس کے بعد اکسر پٹیل کو 2 رنز پر بابر نے رن آؤٹ کیا۔ اکسر کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی اور پانڈیا نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 5 ویں وکٹ پر 113 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تاہم ہاردک پانڈیا 40 رنز بنا کر نواز کا شکار بنے۔ بھارت کو جیت کیلئے 6 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے، آخری اوور کی 5 ویں گیند پر نواز نے دنیش کارتھک کو آؤٹ کیا تاہم آخری گیند پر بھارت نے 160 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ یوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ کوہلی نے میچ میں ناقابل 82 رنز بنا کر شکست رہے اور مین آف دی میچ کے حقدار بھی ٹھہرے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 51 رنز بنائے، شان مسعود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور حارث رؤف 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینت میں کامیاب رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.