کھیل

پاکستان کیخلاف میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کونسا تھا؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے بتا دیا

جس طرح ہماری ٹیم نے آج کا میچ جیتا اس سے ہمارا اعتماد بڑھے گا، حارث کو جو دو چھکے پڑے اس نے میچ ہمارے قریب کیا: روہت شرما

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کونسا تھا؟ میچ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سب بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بعد روہت شرما کا کہنا تھا کہ ویرات سے ہمیشہ امیدیں ہوتی ہیں اس لیے زیادہ نظریں بھی ان پر ہوتی ہیں، ویرات اور پانڈیا کی شراکت نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، یہ صرف ویرات کی نہیں بھارت کی بھی بہترین اننگز ہے۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ تیرہویں اوور تک ہم میچ میں بہت پیچھے تھے مگر ویرات اور پانڈیا نے اچھا کھیلا، پاکستان کی بولنگ کے سامنے آخری پانچ اوورز میں 60 رنز کرنا آسان نہ تھا، ہم اپنا مڈل آرڈر جلدی ایکسپوز نہیں کرنا چاہ رہے تھے۔ بھارتی کپتان نے حارث رؤف کو پڑنے والے دو چھکوں کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا اور کہا کہ حارث کو جو دو چھکے پڑے اس نے میچ ہمارے قریب کیا، اندازہ ہوگیا تھا کہ آخر میں ایک اسپنر کا اوور باقی رہیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.