کھیل

شوق ہو تو ایسا، فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سعودی شہری کا جدہ سے قطر کا پیدل سفر

فٹبال ورلڈکپ کا آغاز نومبر میں قطر ہوگا،20 نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے

شوق ہو تو ایسا، فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سعودی شہری نے جدہ سے قطر کا پیدل سفر شروع کر دیا یہ سفر 1300 کلومیٹر کا ہے اور وہ 42 دن میں قطر پہنچیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عبداللہ السلمی 42 دن میں 1300کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرکے قطرپہنچیں گے۔ یاد رہے کہ فٹبال ورلڈکپ کا آغاز نومبر میں قطر ہوگا،20 نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے اور فاتح ٹیم کا فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا۔ خیال رہے کہ یہ 32 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا آخری ٹورنامنٹ بھی ہے، 2026 کے ورلڈکپ میں 48 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.