کھیل

معین خان کے ویرات کوہلی کے متعلق حیران کن انکشافات نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی آئی سی سی رولز جانتے تھے اس لیے بولڈ پر رنز بناکر فائدہ اٹھایا: معین خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر و بیٹسمین معین خان نے بھارتی ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی کے متعلق حیران کن انکشافات کر کے سب کو ہلا کر رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان کا کہنا تھاکہ آج ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین میچ ہوا ہے، پریشر دونوں ٹیموں پر تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ شاہین کے بدلے حارث یا نواز سے اوور کرانا چاہیے تھا، آئی سی سی رولز کے مطابق فیلڈ امپائر نو بال پرتھرڈ امپائر کے فیصلے کا انتظار کرتا ہے، آئی سی سی رولز کے مطابق بولڈ ہونے پر رنز بناسکتے ہیں، شاید ویرات کوہلی اس کو جانتے تھے اس لیے اس سے فائدہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھاکہ آصف علی کو پکے نمبر پر کھیلانا چاہیے، اگلے میچ میں پاکستان ٹیم کو ایک تبدیلی کرنا پڑے گی۔ معین خان کا کہنا تھاکہ محمد نواز تھوڑا سا انڈر پریشر ہوگئے تھے، ٹیم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، ٹیم اچھا کھیلی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے آخری اوور کی آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف پورا کرکے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.