کھیل

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین کا یوٹرن، خود سے منسوب بیان کی تردید کر دی

پاک بھارت میچ میں امپائرز کی جانب سے بھارت کے حق میں کچھ عجیب فیصلے کیے گئے، میرا خیال ہے کہ ہمیں اس معاملے پر خاموش رہنا چاہیے

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب وائرل بیان کی تردیدکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پاک بھارت ٹاکرے میں آخری اوور میں نو بال اور فری ہٹ پر ویرات کوہلی کے بولڈ ہونے پر رنز بنائے جانے کا معاملہ متنازع ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے مخلف سوالات اٹھادیے۔ ایسے میں سابق انگلش کپتان سے منسوب ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں ان کی جانب سے کہا گیا کہ پاک بھارت میچ کے دوران امپائرز کی جانب سے بھارت کے حق میں کچھ عجیب فیصلے کیے گئے، لیکن میرا خیال ہے کہ ہمیں اس معاملے پر خاموش رہنا چاہیے اور آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔

ناصر حسین سے منسوب بیان تو وائرل ہوگیا تاہم اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے یہ بیان کب اور کہاں جاری کیا۔ اب ایک صارف کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ناصر حسین نے اپنے بیان کی تردید کی اور کہا کہ اگر آپ اسے ڈیلیٹ کردیں تو بہتر ہوگا، یہ جعلی خبر ہے اورآج کرکٹ کا بہترین میچ اس کا مستحق نہیں ہے۔ ناصر حسین کے بیان کے بعدبعض سوشل میڈیا صارفین نے جھوٹی خبر پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.