کھیل

افتخار احمد نے اپنی پرفارمنس میں انگلیاں اٹھانے والوں کی بولتی بند کر دی

میری پرفارمنس اتنی بری نہیں جتنی مجھ پر لوگ انگلی اٹھاتے ہیں،جو لوگ منفی بات کرتے ہیں تو میں اس میں سے مثبت نکالتا ہوں: افتخار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے اپنی پرفارمنس پر انگلیاں اٹھانے والوں کو ایسا کرارا جواب دیا کہ ان سب کی بولتی بند ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتخار احمد نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہماری جانب سے کوئی کمی رہی، بھارت کو اچھا مومنٹیم مل گیا تھا، ویرات کوہلی کو کریڈیٹ دینا ہوگا،وہ زبردست کھیلا۔ بھارت کے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کرنے والے افتخار احمد نے کہا کہ میری پرفارمنس اتنی بری نہیں جتنی مجھ پر لوگ انگلی اٹھاتے ہیں،جو لوگ منفی بات کرتے ہیں تو میں اس میں سے مثبت نکالتا ہوں’۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں سو فیصد دوں، مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں آسٹریلیا میں چار چھکے لگانے والا پہلا پاکستانی بیٹر بنا۔ افتخار احمد کاکہنا تھا کہ نواز ہمارا پرفارمر ہے، اس نے ہر جگہ پرفارم کرکے میچ جتواے ہیں،ایک میچ برا ہوگیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا، ہمیں پلیئرز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.