کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کی نظر ہو گیا

زمبابوے کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 35 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں،مقررہ 9 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم5وکٹ پر 79رنز بناسکی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ بارش کی نظر ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور کھیل کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا ۔ زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 35 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں،مقررہ 9 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم5وکٹ پر 79رنز بناسکی۔ بارش نے مزید خلل ڈالا تو جنوبی افریقا کو7 اوورز میں64رنز کاہدف ملا، جنوبی افریقا نے3 اوورز میں بغیر وکٹ گنوائے51 رنز بنالیے تھے کہ پھر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث ریفری نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ کوئنٹن ڈی کوک 47 رنزبناکرناقابل شکست رہے تاہم بدقسمتی سے اپنی ٹیم کو ایک پوائنٹ کی محرومی سے نہ بچاسکے۔ اس سے قبل بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.