کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹرز کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ سب دنگ رہ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ میں لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ سب دنگ رہ گئے ، یہ کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے جن کرکٹر کو جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے ان کا تعلق موجودہ کرکٹ اسکواڈ سے نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دو کرکٹرز کو جنوبی افریقا میں لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جنہیں ضروری کارروائی مکمل کرنے پر این او سی جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈکے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا اختتام 15 جنوری کو ہوگا جب کہ پی ایس ایل کا آغاز 9 فروری سے ہونا ہے، ممکنہ طور پر قومی کرکٹرز آرام کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ این او سی کے لیے کیس ٹو کیس فیصلہ کرے گا، پی سی بی کھلاڑیوں کے معاہدہ چھوڑنے کی صورت میں ازالے کی پالیسی اپنا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.