کھیل

روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر کو بڑا جھٹکا دیدیا

دو مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ امریکی خاتون باسکٹ بال کو فروری میں ہونیوالے مقابلوں میں روسی حدود میں ممنوعہ منشیات لانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر کو بڑا جھٹکا دیدیا ‘ روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال کی منشیات کیس میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی عدالت نے برٹنی گرائنر کی منشیات کیس میں 9 سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔ دو مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ امریکی خاتون باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کو رواں سال فروری میں ویمن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے روس میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے وقت روسی حدود میں ممنوعہ منشیات لانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اگست میں روسی عدالت نے انہیں 9 سال سزا کے ساتھ 1 ملین روبل (تقریبا 16 ہزار 990 ڈالر)جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ امریکی خاتون باسکٹ بال کھلاڑی کو روسی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے عدالتی فیصلے کو ناقابل قبول فیصلہ قرار دیا تھا۔ برٹنی گرائنر کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.