کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اہم ترین میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

سری لنکا نے 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر157 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا مطلوبہ ہدف 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم ترین میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے پچھاڑ کر اس اہم ترین میچ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر157 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا نے158 رنز کا ہدف 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی اننگز کا آغاز ہوا تو اوپنر کوشال 6 کے اسکور پر آٹ ہوگئے جس کے بعد نسانکا اور دھننجایا نیدوسری وکٹ پر69 رنز کی شراکت قائم کی ، دھننجایا 26جب کہ 97 کے مجموعی اسکور پر اوپنر نسانکا 40رنز بناکر رن آٹ ہوگئے۔ پھر تین وکٹیں 23 رنز کے اضافے سے گرگئیں، ساتویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں اسالانکا اور کرونا رتنے نے 37 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 157رنز تک پہنچایا، اسالانکا 38 اور کرونا رتنے 14رنز بناکر ناٹ آٹ رہے، آسٹریلیا کے 5 بولرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے محتاط آغاز کیا، 26 کے اسکور پر ڈیوڈ وارنرگیارہ رنز بناکر آٹ ہوئے، 60 کے مجموعی ٹوٹل پر مچل مارش 18 رنز بناکر کپتان فنچ کا ساتھ چھوڑ گئے، میکس ویل نے ہاتھ دکھائے، دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 23رنز اسکور کیے، ان کے آٹ ہونے کے بعد مارکس اسٹوئنس آئے تو میدان میں چھکوں اور چوکوں کا طوفان آگیا، آسٹریلوی آل رانڈر نے کسی سری لنکن بولر کو نہیں بخشا، 6 چھکے اور 4 چوکے لگائے اور صرف 18 گیندوں پر 59 رنز بناکر میچ اپنی ٹیم کے حق میں کردیا۔ دوسرے اینڈ پر فنچ 31رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ کھاتہ کھولنے میں کامیاب رہی۔ سری لنکن ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹ سے مات دے کر 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.