کھیل

زمبابوے کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے کتنے فاسٹ بائولر کھیلیں گے؟تفصیل سامنے آگئی

پاکستان ٹیم میں کل چار فاسٹ بولرز کھلائے جانے کا امکان ہے، محمد وسیم جونیئر کو زمبابوے کے خلاف فائنل الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کل اپنے دوسرے میچ میں زمبابوے کے خلاف پرتھ کے میدان میں اترے گی ، قومی ٹیم میں کتنے فاسٹ بائولروں کی شمولیت ہوگی؟

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں کل چار فاسٹ بولرز کھلائے جانے کا امکان ہے، محمد وسیم جونیئر کو زمبابوے کے خلاف فائنل الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وسیم جونیئر کی جگہ بنانے کیلئے حیدر یا آصف علی میں سے ایک کو ڈراپ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کی فٹنس میں بھی بتدریج بہتری آئی ہے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.