کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کیخلاف میچ میں زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل ہیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا)میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.