کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے دوسرے میچ میں بھی نیدر لینڈز کو پچھاڑ دیا

بھارت نے مقررہ اوورز میں 179 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم صرف 123 رنز ہی بنا سکی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 23ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے پچھاڑ کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے سلسلہ میں کھیلے جانے والے میچ میں 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز صرف 123 رنز ہی بناسکی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، ویرات کوہلی 62 اور سوریا کمار یادیو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان روہت شرما 53 اور کے ایل راہول 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے آج دوسرے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.