کھیل

قومی ٹیم کوزمبابوے کے ہاتھوں شکست، شاہد آفریدی بھی چپ نہ رہ سکے اور بول پڑے

زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا' آپ میچ دیکھیں تو پہلی گیند سے زمبابوے نے شاندار کرکٹ کھیلی: شاہد آفریدی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں قومی ٹیم کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی بھی چپ نہ رہ سکے اور بول پڑے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا’۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ میچ دیکھیں تو پہلی گیند سے زمبابوے نے شاندار کرکٹ کھیلی، اور دکھایا کہ بیٹنگ پچ پر کم رنز کے ہدف کا دفاع کیسے کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.