کھیل

زمبابوے سے شکست کے بعد بابر اعظم نے کیا بیان دیا؟ پتا چل گیا

آج ہم نے کسی شعبے میں اچھا نہیں کھیلا، ابتدائی 6اوورز میں ایسی بولنگ نہیں کی جیسی کرنی چاہیے تھی، میرے لیے آج کی شکست افسوس کی بات ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں زمبابو ے سے شکست کھانے کے بعد کیا بیان دیا؟ سب پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آج ہم نے کسی شعبے میں اچھا نہیں کھیلا، ابتدائی 6اوورز میں ایسی بولنگ نہیں کی جیسی کرنی چاہیے تھی، میرے لیے آج کی شکست کافی افسوس کی بات ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ کم اسکور پر روک لیا لیکن پھر بیٹنگ میں ہم اچھا نہیں کرسکے، شاداب کے آٹ ہونے کے بعد اوپر تلے وکٹیں گریں جس کی وجہ سے میچ ہارے۔ انہوں نے کہا کہ باقی تمام میچز میں اچھا کھیل کر اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔بیٹنگ کے لڑکھڑانے کی وجہ سے آج کا میچ ہارے،بطور کپتان مانتا ہوں کہ ایک ٹیم کی طرح اچھا نہیں کھیلے، جس طرح بیٹنگ کرنا چاہیے تھی ویسے بیٹنگ نہیں کی، میں اور رضوان جلد آٹ ہوئے اس کے بعد شراکت لگی لیکن پھر لڑکھڑا گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.