کھیل

بھارتی کپتان روہت شرما نے سابق بیٹسمین یوراج سنگھ سے بڑا اعزاز چھین لیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف روہت شرما نے یوراج سنگھ کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بھارتی کھلاڑی بن گئے انہوں نے یہ اعزاز یوراج سنگھ سے چھینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف روہت شرما نے یوراج سنگھ کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ روہت نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیدرلینڈز کے خلاف تین چھکے لگائے جس کے بعد تمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کے چھکوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی جانب سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ یوراج سنگھ کے پاس تھا جن کے چھکوں کی تعداد 33 تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.