کھیل

پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈز، شائقین کرکٹ کیلئے سب سے بُری خبر آگئی

پرتھ میں اس وقت موسم سرد اور درجہ حرارت 10 ڈگری ہے،کل پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے

پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈز، شائقین کرکٹ کیلئے سب سے بُری خبر آگئی ‘ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل پرتھ میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی تاہم میچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کے لیے پرامید ہے۔ رپورٹ کے مطابق پرتھ میں اس وقت موسم سرد اور درجہ حرارت 10 ڈگری ہے،کل پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں کل دن (مقامی وقت)دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔ اتوار کو بارش کے امکانات اس وقت 50 فیصد سے کم ہیں، دو بجے 35، تین بجے 24 اور چار بجے 11 فیصد امکانات ہیں، پرتھ میں آج بھی کچھ دیر بارش ہوئی ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.