کھیل

کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک کیسے ہوئی؟ ہوٹل انتظامیہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ویرات کوہلی کے کمرے کے اندر کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے والے افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے: ہوٹل انتظامیہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد ہوٹل انتظامیہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوٹل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویرات کوہلی کے کمرے کے اندر کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے والے افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ویرات کوہلی کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل ہونے کے معاملے پر معذرت کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمرے کی اوریجنل ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فوری طور پر ڈیلیٹ کردی گئی تھی جبکہ ہم اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ ان سے بھی معذرت کی جاسکے اور تحقیقات سے انہیں بھی آگاہ رکھا جاسکے۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے آج ایک ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ یہ ہوٹل کران پرتھ میں ان کے کمرے کی ویڈیو ہے جو انہوں نے نہیں بنائی بلکہ انہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ملی ہے اور یہ اس وقت بنائی گئی جب وہ کمرے میں موجود نہیں تھے۔ کوہلی کی نشاندہی پر ہوٹل انتظامیہ کی سکیورٹی پر سوال اٹھایا جارہا تھا تاہم اب انہوں نے اپنا مؤقف جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.