فیچرڈ پوسٹکھیل

دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف، جعلی ٹکٹیں خریدنے والوں کی واٹ لگ گئی، انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی

اب تک ہزاروں فٹ بال فینز غیرمجاز ذرائع سے ٹکٹ خرید کر لٹ چکے ہیں اور ان لوگوں کو خرچ کی گئی رقم واپس ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں

دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف، جعلی ٹکٹیں خریدنے والوں کی واٹ لگ گئی، انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے فٹ بال کے مداح 25ہزار پاؤنڈ مالیت کے میچ ٹکٹس ایسے ہی غیرمجاز ذرائع سے خرید چکے ہیں مگر اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود وہ سٹیڈیم میں داخل بھی نہ ہو سکیں گے، بلکہ جعلی ٹکٹ پر سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش میں انہیں جرمانہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس فراڈ کا انکشاف سائبر سکیورٹی کمپنی NordVPNکی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔ کمپنی کے ماہرین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اب تک ہزاروں فٹ بال فینز غیرمجاز ذرائع سے ٹکٹ خرید کر لٹ چکے ہیں اور ان لوگوں کو خرچ کی گئی رقم واپس ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں چار پلیٹ فارمز کا پتہ چلایا گیا ہے جو فیفا ورلڈ کپ کے ٹکٹس فروخت کر رہے ہیں مگر فیفا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان پلیٹ فارمز سے خریدے گئے ٹکٹس پر سٹیڈیم میں داخلہ نہیں ملے گا۔ یہ چار آن لائن پلیٹ فارمز StubHub، Viagogo، Ticomboاور Sports Events 365ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مریجوس بریڈیس کی طرف سے فٹ بال کے مداحوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی کوفت سے بچنے کے لیے فیفا کے مجاز پلیٹ فارمز سے ہی ٹکٹس خریدیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.