کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے دلچسپ مقابلہ کے بعد بنگلہ دیش کو 5رنز سے پچھاڑ دیا

ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ میچ 16 اوورز تک محدود، بنگلہ دیش نے ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بنائے اور اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کے سلسلہ میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو5 رنز سے پچھاڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا تاہم بارش نے بنگلادیش کی مشکلات بڑھادیں اور بھارت نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے ہرادیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 64 رنز کا ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

185رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا، اوپنر لٹن داس نے دھواں دھار نصف سنچری بنائی، لٹن داس نے 21 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ بنگلادیش نے 7 اوورز میں بغیرکسی نقصان کے 70 رنز بنالیے تھے کہ پھر بارش آڑے آگئی اور ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت بنگلادیش کو 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا تاہم 151 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 6 وکٹ پر 145 رنز بناسکی۔ لٹن داس27 گیندوں پر 60 رنز بنا کر آٹ ہوئے، نجم الحسین 21 اور شکیب الحسن نے 13 رنز بنائے، نورالحسن 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، مصدق حسین 6 ، عفیف حسین 3 اور یاسر علی ایک رن بناسکے جب کہ تسکین احمد 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.