کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی

میچ میں حیران کن طور پر افغانستان کی بولنگ کے دوران چوتھا اوور 5 گیندوں کے ساتھ ہی مکمل ہوگیا، امپائر بھی اس غلطی سے لا علم رہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز سے شکست تو دے دی مگر میچ میں امپائرنگ کے حوالے سے ایک تنازع سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا مگر حیران کن طور پر افغانستان کی بولنگ کے دوران چوتھا اوور 5 گیندوں کے ساتھ ہی مکمل ہوگیا۔ امپائرنگ کی اس غلطی کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی۔ میچ کے چوتھے اوور کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کریز پر موجود تھے اور انہیں اس اوور میں صرف 5 گیندیں کھیلنے کا موقع ملا۔

افغان بولر نوین الحق نے یہ اوور کرایا تھا اور 5 گیندوں کے بعد ہی امپائر نے اوور مکمل ہونے کا اشارہ دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کی جانب سے بھی امپائر کی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی یا شاید اس وقت انہیں اس کا علم ہی نہیں ہوسکا تھا۔تو اس طرح آسٹریلیا کی ٹیم کی اننگ کو ایک گیند کی کمی کا سامنا ہوا۔ اب یہ کمی اس کو بھاری پڑتی ہے یا نہیں یہ تو معلوم نہیں کیونکہ آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے کیلئے افغانستان کیخلاف میچ اچھے مارجن سے جیتنا تھا جس میں وہ ناکام رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.