کھیل

افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟ سچائی سامنے آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟ اس حوالہ سے تمام سچائی سامنے آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز سے شکست دی جس کے ساتھ ہی افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سفر ختم ہوا۔ گروپ ون میں شامل افغانستان رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا، 3 میچز میں شکست ہوئی جبکہ 2 میچز بارش کی نذر ہوگئے۔ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد محمد نبی نے افغان ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمد نبی نے لکھا کہ ‘ہمارا ورلڈکپ کا سفر ختم ہوا، ہم اور ہمارے مداح اس کارکردگی کی امید نہیں کر رہے تھے،ہم بھی ان کی طرح مایوس ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ہماری ایسی تیاری نہیں تھی جو بڑے ٹورنامنٹ کیلئے ایک کپتان کو ضرورت ہوتی ہے،گزشتہ کچھ دوروں کے دوران ہماری ٹیم منیجمنٹ، سیلکشن کمیٹی اورمیں ایک پیج پر نہیں تھیجس کی وجہ سے ٹیم کا بیلنس بنانے میں مشکلات ہوئیں، اس لیے میں فوری طور پر افغان ٹیم کی کپتان چھوڑنے کا اعلان کررہا ہوں تاہم نبی نے کہا کہ وہ بحیثیت کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ محمد نبی نے 35 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی قیادت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.