کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا کوشکست، انگلینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے سلسلے میں کھیلے گئے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ سری لنکا کو شکست دیکر انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جبکہ میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا ہے۔ گروپ ون کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو اس میں نیوزی لینڈ7 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جب کہ آسٹریلیا کے بھی 7 پوائنٹس ہیں، انگلینڈ سری لنکا کو شکست دیکر 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر انگلش ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.