کھیل

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ دبئی کیوں گئے؟ حقیقت سامنے آگئی

آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل ایگزیکٹوز کی میٹنگ ہوگی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین 9 نومبر کو میلبورن کیلئے روانہ ہوں گے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجہ دبئی روانہ ہو گئے ہیں اور پاکستانی ٹیم کے سابق کرکٹر دبئی کیوں روانہ ہوئے اس حوالہ سے حقیقت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اجلاس میں شرکت کیلئے 10 نومبر کو میلبورن روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں دو روز قیام کے دوران چیئرمین رمیز راجہ کی مختلف ملاقاتیں طے ہیں۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 13 نومبر کو میلبورن میں شیڈول ہے ، آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل ایگزیکٹوز کی میٹنگ ہوگی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین 9 نومبر کو میلبورن کیلئے روانہ ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا بھی امکان ہے، پی سی بی ایشیا کپ کی منتقلی کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے سخت مقف اختیار کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.