کھیل

پی سی بی کی جانب سے پاکستان اور آئرلینڈ کی وویمن کرکٹرز کو عشائیہ

سربراہ پی سی بی ویمن ونگ تانیہ ملک نے ٹیموں کا استقبال کیا، عشائیے میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کی

پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمن کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عشائیے کا اہتمام نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے لان میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے ٹیموں کا استقبال کیا، عشائیے میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئر لینڈ ویرن ڈیوٹرم بھی عشائیے میں شریک تھے۔ عشائیے میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور بورڈ کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔ مہمان کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹ میوزیم بھی دیکھا، عشائیے میں کھلاڑیوں کی بار بی کیو سے تواضع کی بھی کی گئی۔ عشائیے کے دوران ندا ڈار کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.