کھیل

عمران خان پر حملہ، انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان خطرے میں پڑ گیا

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بورڈ کو سکیورٹی خدشات ہیں: بین اسٹوک

عمران خان پر حملہ، انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان خطرے میں پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال اور حالات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، سکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بین اسٹوکس نے تسلیم کیا ہے کہ واقعہ ہمارے لئے تشویش کا باعث بنا ہے، ظاہر ہے گزشتہ ہفتے جو ہوا وہ ہمارے لئے حیران کن تھا، اس وقت ہمارے سکیورٹی ایڈوائزر ریگ ڈیکاسن وہاں موجود ہیں۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ وہ انگلینڈ کیلئے کئی برسوں سے ایک مرکزی آدمی رہے ہیں، میرے خیال میں وہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بہترین شخص ہیں، ریگ ڈیکاسن سے جب تک تمام معلومات نہیں مل جاتیں ہم کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ کھلاڑی اور جو لوگ بھی وہاں ٹور پر جا رہے ہیں سو فیصد ان پر اعتماد کر سکتے ہیں، ریگ ایسے شخص ہیں کہ آپ زندگی کیلئے ان پر اعتماد کر سکتے ہیں۔

واضح رہے رواں برس ستمبر، اکتوبر میں انگلینڈ ٹیم کراچی اور لاہور میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.