کھیل

بابراعظم نے پشاور زلمی میں شمولیت کے بعد کراچی والوں کیلئے کیا پیغام دیا؟ پتا چل گیا

قومی ٹیم کے بابر اعظم نے پیغام میں لکھا کہ ''کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا، ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں''

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد کراچی کے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا، ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں”۔ بابر اعظم نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بابر اعظم نے ساتھ ہی لکھا کہ کراچی کے تمام مداح آپ ہمارے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.