کھیل

ایم ایم اے چیمپئن شپ، مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر عاصم خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

فائنل میں عاصم خان قزاقستان کے مصعب یرناز سے مدمقابل ہوں گے، 61 کلوگرام کیٹیگری کا فائنل کل کھیلا جائے گا

پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر عاصم خان نے ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل کوالیفائی کر لیا، قومی کھلاڑی نے بھارتی کھلاڑی کو پہلے رائونڈ میں شکست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عاصم خان نے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے فائٹر کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ اس سے قبل عاصم خان نے بھارت کے ہیوش ریڈی کو پہلے راؤنڈ میں شکست دی تھی۔ عاصم خان فائنل میں قزاقستان کے مصعب یرناز سے مدمقابل ہوں گے، 61 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں عاصم خان کامیابی حاصل کرنے کے لیے کل ایکشن میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.