کھیل

انڈیا میں بیٹھ کر کہتا ہوں کہ اگر پاکستان نا جیتا تو حیران ہو جائوں گا’ وکرانت گپتا

میں کہتا ہوں اس ٹیم کے پاس سب کچھ ہے، پرانی والی پاکستانی ٹیم کوئی اور تھی، یہ وہ نہیں ہے: بھارتی ٹی وی کے معروف صحافی و اینکر

بھارت کے معروف صحافی اور اینکر وکرانت گپتا نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں بیٹھ کر کہتا ہوں کہ اگر پاکستان نا جیتا تو حیران ہو جائوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے بعد ایک بھارتی پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وکرانت گپتا کو پاکستانی ٹیم سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے سنا جاسکتا ہے۔ وکرانت گپتا نے کہا ‘انڈیا میں بیٹھ کر کہہ رہا ہوں، پاکستان نے جو نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ کھیلی ہے، اگر یہ لوگ ورلڈ کپ نا جیتے تو میں حیران ہو جاؤں گا’۔ انہوں نے کہا ‘میں کہتا ہوں اس ٹیم کے پاس سب کچھ ہے، پرانی والی پاکستانی ٹیم کوئی اور تھی، یہ وہ نہیں ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آکر جو بولنگ کی، مجھے لگ رہا تھا وسیم اکرم بولنگ کر رہا ہے’۔ اس کے علاوہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ شراکت داری کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.