کھیل

فٹبال کا پہلا ورلڈ کپ، قطرمیں عید کا سماں

قطرمیں آج فٹ بال کا میدان سجنے کو تیارہے اور دنیا بھرسے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

قطرمیں آج فٹ بال کا میدان سجنے کو تیارہے اور دنیا بھرسے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فیفا ورلڈکپ میں آج پہلا میچ میزبان قطراورایکواڈورکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

عرب دنیا میں فٹبال کا پہلا ورلڈکپ آج شروع ہونے جا رہا ہے، قطر کی گلیوں میں عید کا سماں ہے، ورلڈ کپ کے لیے قطر کی گلیوں اور سڑکوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

دنیا بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف ملکوں کے شائقین اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے سڑکوں پر  مختلف طریقے اور انداز اپناتے نظر نظر آ رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کا آغاز البیت اسٹیڈیم میں میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہو گا اور میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے فٹبال ورلڈکپ کے موقع پر قطر نے اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے، مغربی ممالک نے شراب پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بہت سے ممالک نے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال دیکھنے آئے ہیں، شراب پینے نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.