کھیل

رونالڈو اورمیسی کی تصویر،کوہلی نےکیا کہا؟

اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے دنیا کے دو بہترین فٹبالر کی تصویر پر تبصرہ پیش کر دیا

دنیا کے بہترین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن پہلے لیونل میسی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔ کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیونل میسی ان کے ساتھ شطرنچ کھیل رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعدتصویر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، زیادہ تر لوگوں کی جانب سے اس تصویر کو پسند کیا جا رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے دنیا کے دو بہترین فٹبالر کی تصویر پر تبصرہ پیش کر دیا۔

رونالڈو اور میسی کی تصویر پر کوہلی کا تبصرہ

ویرات کوہلی نے تصویر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا تصویر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو جنوبی امریکی ٹیم ایکواڈور نے 0-2 سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.