کھیل

انگلش ٹیم کےپاکستان آمد سےقبل ابوظبی میں ڈیرے

پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل ابوظبی میں موجود ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد آمد 27  نومبر کی صبح شیڈولڈ ہے جہاں پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔

پاکستان آمد سے قبل انگلش ٹیم ابو ظبی میں موجود ہے جہاں انگلش اسکواڈ کے کھلاڑی ابوظبی میں گراں پری بھی دیکھنے گئے۔ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے، ٹیم نے ابو ظبی میں پریکٹس میچ کھیلنا ہے جہاں تین روزہ پریکٹس میچ انگلینڈ اور انگلینڈ لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا جو 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.