کھیل

ڈیوڈ وارنرنےمداحوں کی خوشی کے لئےکیا کرڈالا؟

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کےاوپننگ نےانگلینڈ کےخلاف ون ڈے میچ میں مداحوں کودُگنی خوشی دے دی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کےاوپننگ بیٹرڈیوڈ وارنرنےانگلینڈ کےخلاف ون ڈے میچ میں مداحوں کودُگنی خوشی دے دی۔ میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پہلے ڈیوڈ وارنر نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مداحوں کو خوش کیا پھر آؤٹ ہونے کے بعد بھی وہ مداحوں کو خوش کر گئے۔

آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ سے جاتے ہوئے مداح آسٹریلوی بیٹر کی تعریف کے طور پر ان کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہیں تو اسی دوران کئی مداح ڈیوڈ وارنر کو چھونے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ مداحوں کی محبت اور جذبات کو دیکھتے ہوئے ڈیوڈ وارنر فوراً ہی اپنے بیٹنگ گلوز ایک چھوٹے بچے کو دے دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.