کھیل

نسیم کرکٹر نہیں بلکہ اچھے اداکار بھی ہیں

سابق کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی ہے جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی ہے جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ وقار یونس اور نسیم شاہ دونوں ہی ایک ساتھ کچھ بڑا کرنے جارہے ہیں جس کی تصویر وقار یونس نے شیئر کی جس کے کیپشن میں سابق کوچ نےکچھ بڑا آنے کا بتایا۔ انہوں نے لکھا ‘آپ سب لوگ انتظار کریں، کچھ بڑا آنے والا ہے’۔ ساتھ ہی وقار یونس نے نسیم شاہ کو مینشن کیا اور لکھا ‘نسیم ناصرف ایک شاندار کرکٹر بلکہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں’۔

اس سے قبل نسیم شاہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے نومبر 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اس موقع پر وقار یونس نے ہی انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.