کھیل

پی ایس ایل 8 کےپلیئرزڈرافٹ کی تقریب کب اورکہاں ہوگی؟

تقریب 15 دسمبرکوکراچی میں منعقد ہوگی،ڈرافٹ کےمقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے پلیئرزڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبرکوکراچی میں منعقد ہوگی،ڈرافٹ کےمقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرعثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ پلیئرڈرافٹ کی تاریخ اورمقام کا فیصلہ تمام فرنچائزرزکی رضا مندی سے کیا گیا ہے۔ عثمان واہلہ نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی کے بعد پی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.